راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد کھڑگے نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے قبل 5 ستمبر کو اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ بلائی

   

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے پہلے کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے 5 ستمبر کو ‘انڈیا’ کے اتحادیوں کے ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ بلائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں 18 سے 22 ستمبر تک ہونے والے آئندہ خصوصی اجلاس کے لیے اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کھڑگے نے یہ میٹنگ یہاں راجا جی مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر بلائی ہے۔ پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس کا ایجنڈا ابھی واضح نہیں ہے۔