راجیہ سبھا میں خصوصی اختیارات کا قانون واپس لینے کا مطالبہ

   

نئی دہلی : راجیہ سبھا میں ناگالینڈ پیپلز فرنٹ کے رکن کے جی کینئے نے چہارشنبہ کو شمال مشرق سے سیکورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے والے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کینئے نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اس میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے ۔ اس سے نفرت انگیز کارروائیاں ہوتی ہیں اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت پر برااثر پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور بے قصور لوگوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان جو معطل ارکان کے معاملے پر ایوان کے وسط میں ہنگامہ کر رہے تھے ، کینئے کے بولنے کے دوران خاموش ہوگئے اور اپنی اپنی نشستوں پر چلے گئے ۔