راجیہ سبھا میں دو ارکان کی حلف برداری

   

نئی دہلی: ایوان بالاراجیہ سبھا میں منگل کو ہماچل پردیش اور تری پورہ سے منتخب ہونے والے دو ارکان کو رکنیت کا حلف دلایا گیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ارکان کو حلف دلایا۔ہماچل پردیش سے منتخب ہونے والے سکندر کمار نے ہندی میں حلف لیا۔وہ شرٹ، پینٹ اور جیکٹ زیب تن کئے ہوئے تھے ۔ تری پورہ کے مانک ساہا نے بنگلہ میں حلف لیا۔ ا نہوں نے پاجامہ، کرتہ اور جیکٹ پہن رکھی تھی۔ بعد ازاں ارکان نے میزیں تھپتھپا کر ان کا استقبال کیا۔