نئی دہلی :راجیہ سبھا نے چہارشنبہ کے روز سابق رکن ٹیندی ونم کے رامامورتی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایوان کی کارروائی 12 بجے جیسے ہی شروع ہوئی ، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے مسٹر رام مورتی کی موت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے بعد اراکین نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مسٹر رام مورتی کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر ہری ونش نے کہا کہمسٹر رام مورتی 1984 سے 1990 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے ۔ ان کا انتقال 8 اگست کو چنئی میں ہوا۔ وہ 86 برس کے تھے ۔