پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگیا ہے۔ راجیہ سبھا کی کارروائی پیر کے روز چار بار ملتوی ہونے کے بعد ایک دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ منگل سے راجیہ سبھا کی کارروائی اپنے معمول کے مطابق صبح 11 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ہوگی۔ سیشن کا اختتام 8 اپریل کو ہوگا۔ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 29 جنوری کو شروع ہوا تھا۔ راجیہ سبھا میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر اضافے کے معاملے پر حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی آج 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ اس سے قبل پرشن کال شروع ہوتے ہی راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے فوری طور پر ایوان کی کارروائی روکنے اور پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کی کوشش کی ، جسے چیئرمین نے قبول نہیں کیا اور اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔
