راجیہ سبھا نے سبکدوش اراکین کو الوداع کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے جمعہ کو اپنے 9 اراکین کو ان کی مدت پوری ہونے پر الوداعی دی ، حالانکہ ان میں سے چار دوسری مدت کیلئے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ایوان کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ ایوان کے 9 اراکین کی میعاد کار 18 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے چار اراکین دوسری مدت کیلئے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، دنیش چندر اناودیا، جگل سنگھ لوکھنڈ والا، ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے، ڈیرک اوبرائن، ڈولا سین، شانتا چھتری،سشمتا دیو اور کانگریس کے پی بھٹاچاریہ کی میعاد کار 18اگست کو ختم ہو رہی ہے۔