راجیہ سبھا چناؤ : کانگریس سے ڈگ وجئے ، بی جے پی سے سندھیا منتخب

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا چناؤ میں آج اپوزیشن کانگریس نے اچھا مظاہرہ کیا جبکہ آندھراپردیش میں تمام 4 نشستیں برسراقتدار وائی ایس آر کانگریس نے جیت لئے ۔ تجربہ کار قائدین جیسے ڈگ وجئے سنگھ ، جیوتی آدتیہ سندھیا اور شیبو سورین کو آسانی سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ ایوان بالا کیلئے منعقدہ چناؤ کے نتائج متوقع خطوط پر سامنے آئے ، ماسوائے گجرات اور منی پور جہاں سخت مقابلہ ہوا۔8 ریاستوں میں پھیلی ہوئی 19 نشستوں کیلئے ووٹنگ عالمی وباء کووڈ۔19 کے پس منظر میں تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ منعقد کی گئی ۔ کورونا وائرس کے سبب مدھیہ پردیش اور راجستھان کے 2 لیجسلیٹرس کورنٹائن میں ہے اور وہ پی پی ای ڈریس کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئے ۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے 2 نشستیں جیتے اور کانگریس کو ایک سیٹ ملی ۔ اس کے برخلاف راجستھان میں کانگریس کو 2 نشستیں حاصل ہوئیں اور بی جے پی کو ایک پر اکتفا کرنا پڑا ۔ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم اور بی جے پی نے ایک ، ایک جیتی جبکہ میگھالیہ اور میزوروم میں برسراقتدار اتحادوں کے امیدواروں کو کامیابی ملی ۔ گجرات میں4 نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی میں تاخیر ہوئی کیونکہ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن 2 بی جے پی ووٹوں کو مختلف بنیادوں پر رد کردیں ۔ اے آئی سی سی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ پارٹی کی جیت راہول گاندھی کیلئے سالگرہ کا تحفہ ہے ۔