راجیہ سبھا کانگریس لیڈر پارٹی سے مستعفی بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امیتھی رائل فیملی سے تعلق رکھنے والے سنجے سنگھ نے کانگریس اور راجیہ سبھا دونوں سے استعفیٰ کا منگل کو اعلان کیا ہے اور وہ چہارشنبہ کو بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔ سنگھ کا تعلق آسام سے راجیہ سبھا ممبر ہیں اور وہ ایوان بالا سے بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چہارشنبہ کو بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ماضی کا حصہ ہے اور مستقبل سے عدم واقف اور آج سارا ملک وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہے چنانچہ وہ کل بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ اس سے قبل سنجے سنگھ بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کیلئے 1990ء میں منتخب ہوئے تھے اور وہ حلقہ امیتھی میں اچھا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔