لکھنؤ: اترپردیش کے وزر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں منگل کو بی جے پی کے آٹھ امیدواروں نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔بی جے پی کی جانب سے اترپردیش سے جن امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ان میں ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی، رادھا موہن داس اگروال، درشنا سنگھ،بابو رام نشاد، سنگیتا یادو، سریندر سنگھ ناگر،ڈاکٹر کے لکشمن اور متھلیش کمار شامل ہیں۔بی جے پی کو یوپی اسمبلی میں حاصل اکثریت کی بنیاد پر سبھی امیدواروں کا راجیہ سبھا پہنچنا پہلے سے ہی یقینی مانا جارہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ امیدواروں کے انتخاب میں پارٹی نے مقامی اور ذات۔ پات کے توازن کو قائم رکھنے کی پوری کوشش کی ہے ۔مغربی یو پی کو نظر میں رکھتے ہوئے پارٹی نے ڈاکٹرلکشمی کانت واجپائی کو راجیہ سبھا بھیجا ہے ۔ڈاکٹرواجپئی سال2017 کے میں پارٹی کے ریاستی صدر تھے اوراس سال منعقد انتخابات بی جے پی نے اکثریت کے ساتھ جیت درج کی تھی۔