راجیہ سبھا کیلئے بی جے پی امیدوار

   

نئی دہلی: بی جے پی نے منگل کو راجیہ سبھا انتخابات کیلئے مختلف ریاستوں سے 9 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون کمار کی ایک ریلیز کے مطابق پارٹی نے آسام میں ایم رنجن داس، رامیشور تیلی، بہار میں منن مشرا، ہریانہ میں کرن چودھری، مدھیہ پردیش میں جارج کورین، مہاراشٹر میں دھوریہ شیل پاٹل اور اوڈیشہ میں ممتا موہنتا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔