راجیہ سبھا کیلئے نامزدگی پر عمران پرتاپ گڑھی کو مبارکباد

   

کانگریس ہائی کمان کے فیصلے کی ستائش، صدرنشین میناریٹی ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل کا بیان
حیدرآباد 31 مئی (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس نے مہاراشٹرا سے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین شیخ عبداللہ سہیل نے عمران پرتاپ گڑھی کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کرنے پر پارٹی ہائی کمان کو مبارکباد پیش کی۔ اُنھوں نے صدرنشین اے آئی سی سی ڈپارٹمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شیخ عبداللہ سہیل نے کہاکہ راجیہ سبھا کے لئے عمران پرتاپ گڑھی کا انتخاب درست فیصلہ ہے۔ ایک نوجوان، متحرک اور عوام میں مقبول قائد ہیں۔ انقلابی اُردو شاعری کے ذریعہ اُنھوں نے ملک میں اپنی علیحدہ شناخت بنائی ہے۔ وہ ایسے وقت کانگریس میں شریک ہوئے جب پارٹی بحران میں تھی اور اُنھوں نے پارٹی کے استحکام کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کیا۔ راجیہ سبھا کے لئے عمران پرتاپ گڑھی کی نامزدگی سے ملک بھر میں اقلیتیں کانگریس سے قریب ہوں گی۔ اِس کے علاوہ کانگریس کے نوجوان کیڈر کے حوصلے بلند ہوں گے۔ شیخ عبداللہ سہیل نے کہاکہ آئندہ ماہ عمران پرتاپ گڑھی حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور اُنھیں تہنیت پیش کی جائے گی۔ ر