راجیہ سبھا کی تنخواہ کسانوں کے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے دونگا

   

نئی دہلی : کرکٹر سے سیاست دان بننے والے ہربھجن سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اپنی راجیہ سبھا کی تنخواہ کو کسانوں کے لڑکیوں کی تعلیم اور بھلائی کیلئے عطیہ کردیں گے۔ ہندوستان کے کامیاب ترین اسپنروں میں شامل ہربھجن کو گزشتہ ماہ پنجاب سے رکن راجیہ سبھا کی حیثیت سے بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔ ہربھجن نے ٹویٹ کیا: ’’راجیہ سبھا ممبر کی حیثیت سے میں میری آر ایس تنخواہ کو کسانوں کی بیٹیوں کی تعلیم اور بہبود کیلئے عطیہ دوں گا۔ میں نے اپنی قوم کی بہتری کیلئے سیاست کی راہ اختیار کی ہے اور جو کچھ ہوسکے میں کروں گا۔ جئے ہند۔‘‘ ہربھجن اپنے کھیل کے دنوں میں بھی ہمیشہ انسانیت نواز سرگرمیوں سے جڑے رہے ہیں۔ 41 سالہ کرکٹر گزشتہ سال ڈسمبر میں تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش ہوئے۔