راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو مسلسل نویں روز مہنگائی، اگنی پتھ اسکیم اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کے مسائل پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے 18 جولائی سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں اب تک ایک دن بھی بہتر طریقے سے کارروائی نہیں ہوسکی۔