راجیہ سبھا کی 13 سیٹوں پر 31 مارچ کو ہوں گے انتخابات، الیکشن کمیشن نے کیا اعلان

   

Ferty9 Clinic

الیکشن کمیشن نے کل علان کیا ہے کہ راجیہ سبھا کی 13 سیٹوں کے لیے انتخابات 31 مارچ کو ہوں گے۔ یہ 13 سیٹیں 6 ریاستوں کی ہیں، جن میں سے پانچ پنجاب، تین کیرالہ، دو آسام، ایک ایک ہماچل پردیش، تریپورہ اور ناگالینڈ سے ہیں۔ یہ انتخابات اس لیے کرائے جا رہے ہیں کہ ہماچل پردیش سے آنند شرما، کیرالہ سے اے کے انٹونی، سوما پرساد کے اور ایم وی شیامز کمار، پنجاب سے سکھدیو سنگھ، پرتاپ سنگھ باجوہ، شویتا ملک، شمشیر سنگھ دولو اور نریش گجرال جیسے کئی سینئر لیڈر ریٹائر ہونے والے ہیں۔