راجیہ سبھا کے ارکان کو وید کی کتاب دی جائے گی

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے آج وقفہ سوالات کے دوران ایوان کے ارکان کو ایک وید فراہم کرنے کی اپیل کی، جس پر پردھان نے جلد از جلد پہل کرنے کا یقین دلایا۔ منی پور کے مسئلہ پر اپوزیشن ارکان کے واک آؤٹ کے دوران وقفہ سوالات کے دوران مہارشی سندیپنی وید ودیا پیٹھ پرتشتھان سے متعلق ایک ضمنی سوال کا جواب دینے کے بعد چیئرمین نے پردھان سے اپیل کی کہ وہ ارکان کو وید کی ایک کاپی فراہم کریں۔
اس پر مسٹر پردھان نے کہا کہ وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ اس دوران کچھ ارکان نے وید کی کتاب ہندی، کچھ انگریزی اور کچھ تامل میں فراہم کرنے کی درخواست کی، جس پر شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو کسی بھی زبان میں ویدوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔