راجی ریڈی منڈل تاڑوائی کانگریس پارٹی صدر

   

یلاریڈی ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل تاڑوائی کانگریس اپرٹی صدر کی حیثیت سے مسٹر راجی ریڈی کو اور منڈل سداشیونگر کانگریس پارٹی صدر کیلئے مسٹر لنگا گوڑ کو مقرر کیا گیا ۔ کاماریڈی پارٹی آفس میں ضلع کانگریس پارٹی صدر مسٹر کیلاش سرینواس راؤ نے نومنتخبہ پارٹی صدور کو نامزدگی کے صداقت نامہ حوالے کئے ۔ اس موقع پر یلاریڈی حلقہ کانگریس انچارج مسٹر سبھاش ریڈی اور دونوں منڈلوں کے قائدین موجود تھے ۔ کانگریس پارٹی کو مواضعاتی سطح سے مستحکم کرنے حلقہ کے تمام منڈلوں میں کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔

محمد ارشد علی تلنگانہ اسٹیٹ کوآپشن ممبرس فورم لیگل ایڈوائزر مقرر
محبوب نگر ۔ محمد ارشد علی ( ایڈوکیٹ ) میونسپل کوآپشن ممبر محبوب نگر کو تلنگانہ اسٹیٹ کوآپشن ممبرس فورم کا لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ۔ جبکہ محبوب نگر ہی کے ایک اور کوآپشن ممبر رام لنگم کا جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے تقرر عمل میں لایا گیا ۔ ریاست کی بلدیات کے کوآپشن ممبرس کے اجلاس میں جو حیدرآباد میں منعقد ہوا نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے کوآپشن ممبر کونڈور ستیہ نارائنا کا صدر اور جنرل سکریٹری کی حیثیت سے میڑچل کے بی دتاتریہ شاستری کو منتخب کیا گیا ۔ ارشد علی اور رام لنگم نے منتخبہ صدر ستیہ نارائنا کی شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ فورم میں 24 ممبران شامل ہیں ۔ ہر ضلع نے ایک ممبر کو عہدہ دیا گیا ۔ لیکن محبوب نگر سے دونوں کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ محبوب نگر کے سیاسی حلقوں میں میر ارشد علی اور رام لنگم کے انتخاب پر مسرت کا لہر دوڑ گئی ۔