راج بھون اور پرگتی بھون کے درمیان دوریاں برقرار

   

گورنر سوندرا راجن نے ہنمکنڈہ میں پروٹوکول کی خلاف ورزی کی شکایت کی
حیدرآباد 26۔اگست (سیاست نیوز) راج بھون و پرگتی بھون کے درمیان کشیدگی اور دوریاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ 8 ماہ کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے راج بھون میں ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے خیرسگالی ملاقات رہی ۔ سیاسی حلقوں میں کہا جارہا تھا کہ چیف منسٹر اور گورنر کے درمیان اختلافات ختم ہوچکے ہیں لیکن چیف منسٹر نے یوم آزادی کے موقع پر گورنر کے ترتیب دیئے گئے عصرانہ میں شرکت نہیں کی۔ اس طرح دونوں اداروں کے درمیان دوریاں برقرار ہیں۔ تازہ ترین معاملہ میں گورنر نے حکومت کی جانب سے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے۔ گورنر نے بارہا اس بات کی شکایت کی کہ ریاستی حکومت کے عہدیدار پروٹوکول نظر انداز کر رہے ہیں۔ ہنمکنڈہ میں کاکتیہ یونیورسٹی کانوکیشن میں شرکت کے موقع پر گورنر کا استقبال اور انتظامات پروٹوکول کے مطابق نہیں تھے۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر گورنر نے کہا کہ عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور مجھے کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گورنر نے گزشتہ دنوں نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کی شکایت کی تھی۔ ر