راج بھون جموں میں جنرل راوت کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی

   

جموں : چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت, ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت اور دوسرے افراد کی یاد میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر افسروں نے جمعرات کے روز یہاں راج بھون میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے اظہار غم و تعزیت کیا۔واضح رہے کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت سمیت چودہ افراد چہارشنبہ کے روز تامل ناڈو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر افسروں نے جمعرات کی صبح یہاں راج بھون میں جمع ہو کر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت اور اس حادثے میںجان گنوانے والے دوسرے متوفین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے اظہار غم و تعزیت کیا۔