حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن فاونڈیشن انڈیا کے تعاون سے دربار ہال راج بھون میں آرٹ ڈیکو فن تعمیر کے 100 سالہ جشن منایا ۔ راج بھون کو اس کے آرٹ ڈیکو اسٹائل کی وجہ سے پسندیدہ مقام کے طور پر چنا گیا جسے آرکیٹکٹ ایرک ماریٹ نے ڈیزائن کیا تھا اور اسے 1936 میں بنایا گیا تھا ۔ گورنر جشنودیو ورما نے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کے لیے ایک خصوصی لوگو لانچ کر کے تقریب کا افتتاح کیا ۔ یہ علامت گورنر کی رہائش گاہ کے مرکز میں گھر کی عظیم الشان سیڑھی کی نمائندگی کرتی ہے ۔ گورنر نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے ایسی عمارتوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فن تعمیر ایک منفرد شعبہ ہے فنون اور علوم کی انتہا کا ذکر ہماری قدیم تحریروں میں گیان اور وگیان کے امتزاج کے طور پر کیا گیا ہے ۔ اس نمائش میں راج بھون سمیت شہر کی ممتاز خانگی اور سرکاری عمارتوں میں آرٹ ڈیکو فن تعمیر کی تفصیلی دستاویزات کی نمائش کی گئی ۔ آرکیٹک ابھا نارائن ، جئیش رنجن اسپیشل چیف سکریٹری تلنگانہ یوتھ ایڈوانسمنٹ ٹورازم اینڈ کلچرل ڈپارٹمنٹ اور ایم دانا کشور گورنر کے پرنسپل سکریٹری بھی موجود تھے ۔۔ ش