حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے راج بھون گورنمنٹ ہائی اسکول میں جدید ترین بائیو ٹائیلٹس دستیاب کردئیے گئے ہیں ۔ یہ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا نے دستیاب کرائے ہیں ۔ چین سے لائے گئے یہ کنٹینر ٹائیلٹس پانی کو ضائع نہیں کرتے ۔ استعمال ہونے پر پیدا ہونے والا فضلا اور پانی کنٹینر کے قریب زمین میں نصب پہلے سپٹک ٹینک میں داخل ہوتا ہے ۔ جس کی صلاحیت ایک ہزار لیٹر تک ہے ۔ جیسے ہی یہ بھر جاتا ہے اسے سنسر کے ذریعہ ری سائیکل کیا جاتا ہے ۔ ری سائیکلنگ کے ذریعہ صاف کیا جانے والا پانی فلشنگ کے لیے استعمال ہونے والے ٹینک میں واپس آجاتا ہے ۔ فلش ٹینک جو ایک بار میں دس ہزار لیٹر پانی سے بھرا جاتا ہے جسے کئی مرتبہ ری سائیکل کیا جاسکتا ہے ۔ جس سے پانی ایک سال تک صاف رہ سکتا ہے ۔ عملہ نے بتایا کہ ایک سال تک اس میں پانی بھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ ٹھوس فضلا دوسرے ٹینک میں جائے گا ۔ بائیو پروسیسنگ کے بعد باقی ماندہ کچرا تیسرے ٹینک میں چلا جائے گا ۔ اس ٹینک کا فضلا ہر چھ ماہ میں ایک بار راکھ میں تبدیل ہوجائے گا ۔ ان بیت الخلاء کے قیام اور دیکھ بھال کے لیے 70لاکھ روپئے کی لاگت آئے گی۔ یہ ملک کا اپنی نوعیت کا پہلا بیت الخلاء ہے ۔۔ ش