راج دیپ کیخلاف تحقیر کے مقدمہ کی اجازت سے انکار

,

   

نئی دہلی : سینئر جرنلسٹ راج دیپ سر دیسائی کے خلاف تحقیرعدالت کا مقدمہ نہیں چلایا جانا چاہئے، اٹارنی جنرل نے یہ بات کہی اور ٹیلیویژن نیوز اینکر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔ راج دیپ نے سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے بعض ٹوئیٹس کئے ہیں۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کے دفتر کو ایسی درخواست وصول ہوئی کہ سر دیسائی کے خلاف تحقیر عدالت کی کارروائی شروع کی جائے کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ رولنگ کے بارے میں تبصرے کئے ہیں۔ یہ رولنگ سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کو خاطی قرار دیئے جانے سے متعلق تھی۔