راج شیکھرکے قاتلوںکوعمرقیدکی سزاضروردلائی جائے گی

   

چیئرمین تلنگانہ ایس سی ایس ٹی کمیشن کاتیقن ‘مہلوک کے خاندان سے ملاقات ‘ امدادی چیک حوالے
شادنگر 21 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایلم پلی گاؤں کے دلت نوجوان اَرّا راجشیکھر کے بہیمانہ قتل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ ایس سی/ایس ٹی کمیشن کے چیئرمین بکی وینکٹیا نے کہا کہ اس کیس میں ملوث قاتلوں کو ہر حال میں عمر قید کی سزا دلائی جائے گی۔ جمعرات کے روز رنگاریڈی ضلع کے شادنگر حلقہ، فرخنگر منڈل کے ایلم پلی گاؤں میں، کمیشن چیئرمین بکی وینکٹیا کے ساتھ ضلع ایڈیشنل کلکٹر چندرا ریڈی، شمس آباد ایڈیشنل ڈی سی پی پورنا چندر، شادنگر آر ڈی او سریتا، اے سی پی لکشمی نارائن، سی آئی وجئے کمار سمیت دیگر عہدیداروں نے راجشیکھر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ کمیشن چیئرمین نے راجشیکھر کی اہلیہ اَرّا وانی اور والد ملیش کے ہاتھوں حکومت کی جانب سے 4.12 لاکھ روپے کا چیک حوالہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محبت کے نام پر ایک لڑکی کے بھائی کو اس قدر بے رحمی سے قتل کرنا انسانیت کے نام پر بدنما دھبہ ہے چیئرمین نے یقین دہانی کرائی کہ راجشیکھر کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے حکومت کی جانب سے سہولیات بھی دی جائیں گی۔ حیدرآباد میں 50 لاکھ روپے مالیت کا ڈبل بیڈ روم گھر . پانچ ایکڑ زرعی اراضی . روزگار اور معاشی تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ کمیشن چیئرمین بکی وینکٹیا نے ضلع کلکٹر اور پولیس محکمہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ راجشیکھر کے خاندان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، کیونکہ یہ خاندان انتہائی پسماندہ حالات میں جی رہا ہے۔ ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر کی جانب سے بروقت اقدامات پر کمیشن چیئرمین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ایم ایل اے شنکر نے بھی گاؤں پہنچ کر حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ اس دورے میں شامل عہدیدار و قائدین بکی وینکٹیا (چیئرمین، ایس سی/ایس ٹی کمیشن) ضلع شَنکر، رام بابو نائیک (اراکین کمیشن) ایڈیشنل کلکٹر چندرا ریڈی۔ ایڈیشنل ڈی سی پی پورنا چندر۔ایس سی ڈی ڈی رام راؤ۔ اے سی پی لکشمی نارائن۔ آر ڈی او سریتا۔ ایم آر او ناگیا۔ سی آئی وجئے کمار۔ سابقہ کمیشن ممبر رام بال نائیک کانگریس ایس سی سیل سینئر لیڈر بادے پلی سدھارت کانگریس ایس سی یوتھ لیڈر جانگاری روی۔ ٹاؤن ایس سی سیل صدر سنگپّا۔ انیل کمار منڈل کانگریس جنرل سیکریٹری جانگاری جنگیا۔ ایلم پلی گاؤں کانگریس صدر بھوانی ملیش گاؤں ایس سی سیل صدر وینو گوپال۔ رَوی اور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔