حیدرآباد 21 جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی صدر کشن ریڈی نے کہا کہ آئندہ 100 دن تلنگانہ میں بی جے پی کیلئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 100 دن بعد بی جے پی کا اقتدار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 24 جولائی کو تمام اضلاع میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کیلئے بی جے پی دھرنا کریگی ۔ 25 جولائی کو اندرا پارک پر ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے مہا دھرنا منظم کیا جائیگا ۔ غریبوں کو نئے راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے بی جے پی جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی حکومت نے جو راشن کارڈس جاری کئے تھے، وہی آج برقرار ہیں۔ تلنگانہ تشکیل کے باوجود کے سی آر نے ایک بھی نیا راشن کارڈ جاری نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی متحدہ طور پر کام کرے گی۔ کشن ریڈی کل ہفتہ کو گجویل کا دورہ کریں گے اور جیل میں محروس بی جے پی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ر