راج ماولی پہلی مرتبہ الو ارجن کے ساتھ فلم بنائیں گے

   

حیدرآباد۔باہوبلی کی شاندار کامیابی کے بعدایس ایس راج ماولی کی اگلی فلم آر آر آر ہے جوکہ 23 مارچ کو ریلیز ہورہی ہے اس کے بعد وہ مہیش بابو کے ساتھ جنگل ایڈونچر پرکام کریں گے۔ راجامولی مہیش بابو کے بعد الو ارجن سے ہاتھ ملانے والے ہیں۔ دونوں ایک بلاک بسٹر فلم کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایس ایس راجامولی کے والد کے وی وجیندر پرساد نے لکھی ہے۔ لاک ڈاؤن نے ایس ایس راجا مولی اور کے وی وجیندر پرساد دونوں کو اپنے خیالات پر دوبارہ غور کرنے اور انہیں رائٹنگ پیڈ پر لانے کے لیے پورا وقت دیا ۔