واشنگٹن /نئی دہلی۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے منگل کو ان کے امریکی ہم منصب مارک ٹی ایسپر نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔ اس دوران دونوں قائدین نے ہندوستان کے خلاف سرحد پار سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی کے مسئلہ پر بات چیت کی۔ راج ناتھ سنگھ نے مارک ایسپر کو بتایا کہ دستوری دفعہ 370 کی منسوخی دراصل ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
