راج ناتھ سنگھ کا بسمل ، اشفاق اللہ اور ٹھاکر روشن کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے روز مادر وطن کے امر سپوتوں رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان اور ٹھاکر روشن سنگھ کو ان کے قربانی کے دن خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا ‘‘میں مادر وطن کے امر سپوتوں، رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان اور ٹھاکر روشن سنگھ کو ان کے قربانی کے دن کے موقع پر یاد کرتا ہوں اور انہیں سلام کرتا ہوں۔کم عمری میں ہی انہوں نے ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ ہندوستان کی آنے والی نسلیں ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔