راج ناتھ سنگھ کا 20 جولائی کو دورہ جموں و کشمیر

   

جموں 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ امکان ہے کہ 20 جولائی کو جموں و کشمیر کا ایک روزہ دورہ کرینگے ۔ اس موقع پر وہ دراس میں کارگل جنگی یادگار پر پہونچ کر شہیدوں کو خراج پیش کرینگے اور جموں میں دو برج پراجیکٹس کا افتتاح انجام دینگے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کشمیر کے تینوں ہی علاقوں جموں ‘ لداخ اور وادی کا دورہ کرینگے اور لائین آف کنٹرول پر سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ راج ناتھ سنگھ ہفتے کو دہلی سے سرینگر پہونچیں گے ۔ عہدیداروں کے بموجب ان کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت بھی ہونگے ۔ وزیر دفاع بعد ازاں دراس جائیں گے جہاں وہ جنگی یادگار کا دورہ کرینگے ۔ وہاں سے وہ واپس جموں آئیں گے۔