نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے یوم تاسیس کے موقع پر اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم ملک کے نوجوانوں کی طاقت اور ہنرمندی کو ظاہر کرتی ہے ۔مسٹر سنگھ نے اتوار کو این سی سی کیڈٹ اور تنظیم کے اہلکاروں کو این سی سی دیوس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ این سی سی ملک کی سالمیت، اتحاد، نظم و ضبط اور قوم کی خدمت کی اقدار کو تقویت دیتا ہے ۔ یہ ہندوستان کے تنوع اور ہماری متحرک ‘یوا شکتی’ کی زبردست صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے ۔