نئی دہلی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو آج ان کی 68 ویں سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے ارکان نے مبارکباد دی۔ وزیراعظم مودی نے راج ناتھ سنگھ کے لیے نیک تنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سخت محنت و جانفشانی سے کام کرنے والے شخص ہیں اور بحیثیت وزیر دفاع وہ مسلح افواج کو مستحکم بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے اختتام کے ساتھ ہی اسپیکر اوم برلا نے راج ناتھ سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ راج ناتھ سنگھ ایوان کے ڈپٹی لیڈر بھی ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے علاوہ اترپردیش مقننہ کے دونوں ایوانوں کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔