راج نندنہا اچیورز نے پولوکپ 2025 جیت لیا

   

نئی دہلی : آدتیہ برلا میموریل پولوکپ 2025 کا گرانڈ فائنل سنسنی خیز لمحات سے بھرپور تھا، جس نے شائقین کو آخر تک بیحد محظوظ رکھا۔ راجنندگھا اچیورز کی ٹیم، جس میں دینو ڈھانکڑ، شمشیر علی، ابھیمنیو پاٹھک اور بی کے مسٹر ڈینیئل اوتامینڈی شامل تھے، نے جندال پینتھرکے خلاف زبردست مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔ جندال پینتھرکی ٹیم میں نوین جندال (کپتان)، علی، کلدیپ سنگھ راٹھور اور بی کے مسٹر جے پی کلارکن شامل تھے۔ فاتح ٹیم، راجنندگھا اچیورز، کو باوقار ٹرافی ہندوستان کے معزز نائب صدر جناب جگدیپ دھنکر، محترمہ راجشری برلا (چیئرپرسن، آدتیہ برلا سینٹر برائے کمیونٹی انیشی ایٹو اینڈ رورل ڈیولپمنٹ) اور اسکرن اگروالا گروپ ایڈوائزر، برلا گروپ ٹرسٹس اور خصوصی کمیونٹی پروجیکٹس نے پیش کی۔