تھانہ ،16اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے ایک بار پھر بیرونی لوگوں کی آمد کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بیرونی لوگوں کے زیادہ تعداد میں آنے سے ٹھانے اور آس پاس کے شہروں میں کارپوریشنوں پر بوجھ بڑھا ہے ۔ ممبئی سے متصل ٹھانے ضلع کے ڈومبی ولی میں پارٹی امیدوار کے حق میں مسٹر ٹھاکرے ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بیرونی لوگوں کے زیادہ تعداد میں آنے سے مقامی لوگوں کے موقع پر کم ہوگئے اور ساتھ ہی شہروں کا بوجھ بڑھ گیا۔ مسٹر ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی پرتھوی راج چوہان کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا وہ کانگریس پارٹی اور ریاست کے لئے فائدے مند تھے کیونکہ مسٹر چوہان کوئی کام ہی نہیں کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی دیویندر فڑنویس بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ جھوٹ بولتے ہیں۔