راج ٹھاکرے کیخلاف ای ڈی کا سمن جاری

   

نئی دہلی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے کو آئی ایل اینڈ ایف ایس میں مبینہ نادہندگی کے مقدمہ کے ضمن میں رقمی ہیر پھیر کی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر آج سمن جاری کیا۔ ای ڈی نے کہاکہ مہاراشٹرا نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ سے 22 اگسٹ کو اس مقدمہ کے متعلقہ تحقیقاتی افسر کے اجلاس پر حاضر ہونے کے لئے کہا ہے۔ ای ڈی نے کہاکہ سابق چیف منسٹر اور شیوسینا لیڈر منوہر جوشی کے فرزند انمیش جوشی کے نام بھی اس مقدمہ میں سمن جاری کیا گیا ہے۔ جوشی توقع ہے کہ دو ایک دن میں ای ڈی اجلاس پر حاضر ہوں گے۔