راج ٹھاکرے کے وفد کی ایکناتھ شنڈے سے ملاقات

   

ممبئی: مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے سے ملاقات کی اور ٹول میں اضافے اور ٹول بوتھ اور دیگر سہولیات کے معاملے بھی اٹھائے ۔ وفد کے ساتھ آئے تھانے کے مولُنڈ کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ ٹول کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کنٹریکٹ کے مطابق ٹول بوتھ پر ضروری سہولیات فراہم کرنی چاہیے ، اس کے ساتھ ساتھ ضروری صفائی کی سہولیات، ایمبولینس، ابتدائی طبی امداد کی سہولیات، کرینیں اور بیت الخلاء کی صفائی کو برقرار رکھا جانا چاہیے ۔شنڈے نے ایم ایس آر ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر رادھے شیام موپلوار سے کہا کہ وہ جمعہ سے وفد کے نمائندوں کے ساتھ ٹول بوتھس پر سہولیات کا معائنہ کریں۔