راج کپور: ہندی فلم صنعت کےسب سے بڑے شومین تھے

   

Ferty9 Clinic

ممبئی، 14 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی سنیما کو بہترین فلمیں دینے والے پہلے شو مین راج کپور کی بچپن سے ہی خواہش اداکار بننے کی تھی۔اس کے لئے انہیں نہ صرف کلیپر بوائے بننا پڑا بلکہ کیدار شرما کاتھپڑ بھی کھانا پڑا تھا۔14 دسمبر 1924 کو پشاور میں پیدا ہوئے راج کپور کوپرتھوی راج کپور نے کیدار شرما کی یونٹ میں کلیپر بوائے کے طور پر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ راج کپور کی جوڑی اداکارہ نرگِس کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ دونوں کی جوڑی آگ اور برسات میں نظر آئی تھی۔ اس کے بعد یہ جوڑی انداز، جان پہچان، آوارہ، انہونی، آشیانہ، انبر، آہ، دھن، پانی، شری 420م جاگتے رہو اور چوری چوری میں نظر آئی۔شری 420 فلم میں بارش میں چھتری کے ساتھ فلمائے گئے گیت ‘پیار ہوا اقرار ہوا’آج بھی کافی مقبول ہے ۔ اداکار کے طور پر انہیں دو بار جبکہ بطور ہدایت انہیں چار بار فلم فیئر ایواڑ سے سرفراز کیا گیا۔سال 1985 کی فلم رام تیری گنگا میلی ان کی ہدایت کاری میں بننے والی آخری فلم تھی۔ 2جون 1988 کو بالی ووڈ کے یہ شومین اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔