نئی دہلی؍دوحہ : اُردو کے طرح دار شاعر اور بغاوت کی آواز راحت اندوری کے ارتحال کے غم میں بزمِ صدف انٹرنیشنل ہفتہ 15 اگست کی شام بین الاقوامی مذاکرۂ علمی اور مشاعرہ ’’اردو:آزادی اور امن کی زبان۔عالمی تناظر‘‘ کا انعقاد کر رہا ہے جس کی صدارت مشہور شاعر پروفیسر پیر زادہ قاسم کریں گے ۔ بزم صدف کے مطابق اس یادگاری تقریب اور مشاعرے میں ہندو پاک کے علاوہ یورپ، امریکہ،کینیڈا اور خلیجی مملکتوں کے بشمول کئی ممالک کے دانشوران اور ممتاز شعرا شرکت کریں گے۔