جناب محمد عابد فیصل قریشی صدر ٹی یو ڈبلیو جے یو جنگاؤں کا اظہار تعزیت
جنگاوْں ۔بین الاقوامی شہرت کے حامل شاعر راحت اندوری صاحب کے اچانک موت پر جناب محمد عابد فیصل قریشی اسٹاف رپورٹر رہنمائے دکن صدر ٹی یو ڈبلو جے یو (TUWJU)ضلع جنگاوْں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جدید لب و لہجے کی وجہ سے کافی شہرت کے حامل تھے ان کی شرکت مشاعروں کی کامیابی کی ضامن تھی انہوں نے اردو ادب میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا تھا ان کے انتقال سے جو اردو ادب کو نقصان پہنچا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے مو صوف ہر عمر کے شائقینِ میں پسند کی نذر سے دیکھے جاتے تھے۔ اور ان کا جدید لہجہ اور انداز بیان سے وہ مشاعرہ پر چھا جاتے تھے حاضرین کو اپنے رنگ میں ڈھال لیتے تھے۔ انھوں نے نہ صرف شاعری بلکہ کئی فلمی گیت نغمے لکھے۔ان کے انتقال سے اردو ادب میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا بہت مشکل ہے انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اپیل کی کہ خدا انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔