راستہ روک کر ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ

   

شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور کے تھانہ رام چندر مشن علاقے میں بائیک سے حادثے کے بعد ہوئے تنازع میں گروپ بنا کر نیشنل ہائی وے کو جام کرنے والوں کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس سرکل افسر(شہر)سومیا پانڈے نے اتوار کو یواین آئی کو بتایا کہ گذشتہ بدھ کی رات تھانہ رام چندر مشن علاقے میں سلطان محمد کی بائیک سے حادثہ ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ہردوئی بائی پاس پر لکھنؤ دہلی نیشنل ہائی وے کو جام کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا اس دوران مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ناشائستہ لفظوں کا استعمال بھی کیا تھا۔انہوں نے درج کرائی گئی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ تھانہ آر سی مشن انچارج چندر پرکاش شکلا کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے ذریعہ نیشنل ہائی وے کو جام کرنے سے مریض کو لے جارہی ایک ایمبولنس بھی پھنس گئی جنہیں بشمکل نکالا جاسکا۔ اس کے بعد افسران کے آکر سمجھانے بجھانے کے بعد 2گھنٹے بعد مظاہرین روڈ سے ہٹے ۔