راست فوائد منتقلی طریقہ کار میں تلنگانہ کی شاندار کارکردگی

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں مختلف فلاحی اسکیمات کے استفادہ کنندگان کو راست فوائد منتقلی طریقہ کار (ڈی بی ٹی) کے ذریعہ فی کس 1733 روپئے منتقل کئے گئے۔ بینک اکاؤنٹ کے ساتھ آدھار کارڈ کو مربوط کرنے کے نتیجہ میں یہ ممکن ہوسکا۔ ڈی بی ٹی باسکٹ میں تلنگانہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق تلنگانہ ملک میں اس طریقہ کار پر مؤثر عمل آوری میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گوا سرفہرست جبکہ اترپردیش دوسرے نمبرپر ہے۔