ویلنگٹن،19 فروری(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے سینئر بیٹسمین روس ٹیلر کیلئے کرکٹ کا ایک منفرد اعزاز منتظر ہے ۔جمعہ کے دن ہندوستان سے پہلے ٹسٹ میں میدان میں اترتے ہی روس ٹیلر تمام طرز کی کرکٹکے بین الاقوامی مقابلوں کی سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن جائیں گے ۔حال ہی میں انھوں نے ہندوستان کے ہی خلاف5 میچزکی سیریز کے دوران100 ویں ٹی20 مقابلہ کھیلنیوالے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا، اب جمعہ کو وہ اپنے کریئر کا 100 واں ٹسٹ کھیلیں گے ،اس سے قبل وہ231 ونڈے میچز کھیل چکے ہیں، اس طرح وہ تینوں فارمیٹس کے100 یازائد میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنیں گے ۔ ٹیلر نے اس ریکارڈ ٹسٹ میں بہتر مظاہرے کی امید ظاہر کی ہے۔