راشد خان نے دوبارہ دوسرا مقام حاصل کرلیا

   

دبئی، 8 اکتوبر (آئی اے این ایس)آئی سی سی نے ٹی20 کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش پہلی بار فروری 2024 کے بعد بیٹنگ فہرست میں ٹاپ 10 میں واپس آئے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکے پہلے میچ میں 85 اور تیسرے میچ میں ناقابل شکست 103 رنز بنانے کے بعد ان کی ترقی ہوئی ہے ۔نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن نے سیریز کے پہلے میچ میں ماؤنٹ ماونگنوی میں ناقابل شکست 106 رنز بنائے، جس سے وہ 58 مقامات کی ترقی کے بعد مشترکہ 22ویں مقام پر پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف سیریز 3-0 سے جیتی۔ تیسرے میچ میں سیف حسن کے ناقابل شکست 64 رنز نے انہیں پہلی بار ٹاپ 20 بیٹرز میں شامل کر دیا۔ تنزید حسن 43 ویں سے 37ویں اور پرویز حسین 71ویں سے 53 ویں مقام پر پہنچ گئے۔افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان نے پہلے دو میچوں میں چار وکٹیں 18 رنز میں اور دو وکٹیں 29 رنز میں لے کر بولنگ فہرست میں دوبارہ دوسرا نمبر حاصل کیا، جو ان کی جون 2024 کے بعد کی بلند ترین ترقی ہے۔ بولنگ میں افغان کھلاڑیوں نور احمد آٹھ مقامات کی ترقی کے بعد17ویں اور مجیب الرحمن چھ مقامات کی ترقی کے بعد 23 ویں مقام پر پہنچے۔