دبئی۔ افغانستان کی پاکستان کے خلاف تاریخی 2-1کی سیریز جیتنے کے بعد، لیگ اسپنر راشد خان نے چہارشنبہکو جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ٹی20 پلیئر رینکنگ میںبولروں میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔راشد جنہوں نے تین میچوں میں اپنے12 اوورز میں مجموعی طور پر62 رنز دے کر ہر مقابلے میں فی کس ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا کو پیچھے چھوڑکر پہلا مقام حاصل کرلیا۔ انہوں نے فروری 2018 میں اپنے کیرئیر میں پہلی بار پہلا مقام حاصل کیا تھا اور پچھلے سال نومبر میں حال ہی میں پہلے نمبر پر تھے۔پاکستان کے باقاعدہ کپتان بابر اعظم، جنہیں افغانستان سیریزکے دوران آرام دیا گیا تھا، ٹی ٹوئنٹی بیٹرس کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔