راشد خان کافی خطرناک ثابت ہوں گے:ولیمسن

   

دبئی ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے ورلڈ کپ میں افغانستان کے راشد خان کافی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، میگا ایونٹ میں تمام ٹیموں کے پاس میچ ونرکھلاڑی موجود ہیں، اچھے مقابلے ہوں گے۔ولیمسن نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے پاس میچ ونر موجود ہیں، کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ ٹورنمنٹ میں اچھا آغاز کرے۔ ورلڈ کپ میں چیلنج یہ ہوگا کہ ہر 3 دن بعد نئے حریف کا نئے گراونڈ پر سامنا ہوگا، مختلف حالات میں کھیلنا پڑے گا۔ ولیمسن نے افغانستان کے لیگ اسپنر راشدخان کے حوالے سے کہا کہ وہ کافی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 26 اکتوبر کو کھیلے گی۔