راشد خان کی برق رفتار بیٹنگ رائیگاں، اسٹرائیکرس کو 3 رنز کی شکست

   

ایڈیلیڈ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) راشد خان نے میچ میں سے16 گیندوں پر26 رن بنانے والے راشد خان نے بگ بیش لیگ میں اپنی بیٹنگ سے ایک بارپھرکہرام مچادیا حالانکہ وہ سڈنی تھنڈرکیخلاف کھیلے گئے اس مقابلے میں اپنی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کوتین رن کی قریبی شکست سے نہیں بچا سکے راشد خان نے 18 گیندوں پر40 رن کی اننگز کھیلی، جن میں تین چوکے اورتین چھکے بھی شامل رہے۔ انہوں نے اپنے30 رن تومحض 6 گیندوں پرہی بنا لئے تھے۔ اس مقابلے میں سڈنی تھنڈرنے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر168 رن بنائے۔ اس میں آسٹریلیائی اوپنر عثمان خواجہ نے50 گیندوں پر63 رنوں کا تعاون دیا۔ اس اننگز میں انہوں نے ایک چھکے کے علاوہ 6 چوکے بھی لگائے۔ خواجہ کے علاوہ سڈنی تھنڈر کے کپتان کیلم فرگیوسن نے 46 گیندوں پر73 رنوں کی جارحانہ بیٹنگ کی۔ پیٹرسڈل نے 30 رن دے کردو وکٹ لئے۔ جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کی شروعات بے حد خراب رہی اور دوسرے ہی اوورمیں اوپنر سالٹ آؤٹ ہوگئے۔ وہ کھاتہ تک نہیں کھول سکے اوپنرویدرفیلڈ نے ایک سرے سے 37 گیندوں پر52 رنز بنائے۔ راشد خان نے کریزپرقدم رکھا۔ ٹیم کوآخری چاراوورمیں51 رنزکی ضرورت تھی۔ 17 ویں اوورمیں 12 رن بنے، جس میں سے راشد خان نے ایک بہترین چھکے سمیت 8 رن بنائے۔ تین اوورمیں ٹیم کو39 رن بنانے تھے۔ اب ٹیم کوآخری دواووروں میں 31 رن کی ضرورت تھی۔ سڈل کوتیسری گیند پربائی کا ایک رن ملا۔ اس کے بعد راشد خان نے چوتھی گیند پرچوکا، پانچویں گیند پرچھکا اورچھٹی گیند پرپھرچوکا لگا کرٹیم کی جیت کی امید پیدا کردی تھی۔ آخری 6 گیندوں پرٹیم کو14 رنز کی ضرورت تھی۔ سڈل نے پہلی گیند پرایک رن لے لیا۔ دوسری گیند پرراشد خان کوئی رن نہیں بنا سکے۔ تیسری اورچوتھی گیند پرانہوں نے مسلسل چوکے لگائے، جس کے بعد دوگیندوں پرجیت کیلئے5 رن کی درکارتھی۔ مگرپانچویںگیند پرراشد خان دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کواب ایک گیند پرچاررن کی ضرورت تھی، لیکن اگلے بیٹسمین کے بھی رن آؤٹ ہونے سے ایڈیلیڈ تین رن سے یہ قریبی مقابلہ ہارگئی۔