کابل۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے سماجی رابطے کی پر والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔لیگ اسپنر راشد خان نے کہا کہ آپ میرے لیے سب کچھ تھیں، میری ماں میرا آپ کے سوا کوئی گھر نہیں تھا، یقین نہیں کرسکتا کہ آپ اب میرے ساتھ نہیں رہیں گی، ہم آپ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے۔راشد خان کی والدہ کے انتقال پر ساتھی کھلاڑیوں مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ اللہ صبر دے آپ کو بھائی، اور آنٹی کو جنت میں اعلیٰ مقام دے آمین۔ واضح رہے کہ 12 جون کو راشد خان نے ٹویٹر کے ذریعے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا اللہ میری والدہ کو صحت یاب فرما۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں افغان لیگ اسپنر راشد خان کے والد انتقال کرگئے تھے، راشد خان نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں اہم شخص سے محروم ہوگئے۔
