ملبورن ۔آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کو موجودہ وقت میں وائٹ بال کرکٹ کا بہترین اسپنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیریبین لیگ میں گیند کے ساتھ تباہی مچانے کے لئے ان کے ترکش میں تیروں کی کمی نہیں ہے ۔انہیں یقین ہے کہ راشد اپنی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینس کے لئے تباہ کن لوور آرڈر بیٹسمین بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کا نیا سیزن18 اگست سے شروع ہونے والا ہے اور شائقین اور کھیل کے پرستاروں میں جوش و خروش کی سطح عروج پر ہے ۔ سی پی ایل 2020 مداحوں کو کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے طویل وقفے کے بعد انتہائی مطلوب ٹی 20ایکشن فراہم کرے گا۔