راشمیکاکی شادی، فلمی ستاروں کی مبارکباد

   

حیدرآباد، 27 فروری (آئی اے این ایس) تیلگو فلمی ستاروں نانی اور سندیپ کشن نے اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ راشمیکا منڈانا کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔نانی نے اپنے پیغام میں خوبصورت جوڑے کو ڈھیروں محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ سندیپ کشن نے بھی دونوں کے لیے خوشیوں بھری زندگی کی خواہش ظاہر کی۔اس موقع پر کئی دیگر فلمی شخصیات جیسے کریتی سینن، سمنتھا روتھ پربھو، آیوشمان کھرانہ، نیہا دھوپیا اور راکل پریت سنگھ نے بھی جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وجے دیوراکونڈا نے شادی کی تصاویر جاری کی ہیں۔