راشن شاپس سے 25 جنوری تک اناج حاصل کرنے کی سہولت

   

حیدرآباد21 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں راشن شاپس سے عوام 25 جنوری تک چاول و دیگر اشیاء حاصل کرسکتے ہیں۔ عموما ہر ماہ کی 20 تاریخ تک کارڈ ہولڈرس کو راشن لینے کی سہولت دی جاتی ہے۔ تاہم اس مرتبہ مختلف اضلاع سے نمائندگی پر محکمہ سیول سپلائیز نے 25 جنوری تک اناج حاصل کرنے کی سہولت کا فیصلہ کیا ہے۔ کارڈ رکھنے والے افراد اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مختلف وجوہات کے سبب مقررہ وقت میں اناج حاصل کرنے سے قاصر افراد بھی اس سہولت سے استفادہ کرپائیں گے۔ ر