راشن چاول کی اسمگلنگ کی ناکام کوشش

   

سرپور ٹاؤن 14؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر سے ریاست مہاراشٹرا کو غیر قانونی طور پر راشن شاپس کے PDS 15 کنٹل چاول سے بھری ہوئی ویان کے ساتھ سرپور ٹاؤن اے ایس آئی گنگنا نے ضبط کرلیا۔اور ٹاؤن میں 15 کنٹل چاول اورویان کو پولیس حراست میں لیا گیا ۔ بعدازاں مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر کوئی بھی اشیاء کی ریاست مہاراشٹرا کو منتقلی کرنے کی اطلاع دینے والوں کے ناموں کو محفوظ رکھا جائیگا ۔ اور غیر قانونی اشیاء کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ اور پولیس کیس رجسٹرڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔