چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ریاست میں راشن ڈپو ہولڈروں کا کمیشن 1.50 روپے سے بڑھا کر 2 روپے کر دیا ہے ۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ڈپو ہولڈرز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے ساتھ براہ راست بات چیت کے دوران کمیشن بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے ان کی درخواست قبول کر لی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مرکزی حکومت سے ڈپو ہولڈروں کو ملنے والے کمیشن میں تاخیر ہوتی ہے تو ریاستی حکومت بھی اپنی طرف سے اسے برداشت کرے گی۔