راشن ڈیلرس وقت کی پابندی کویقینی بنائیں: جی بابی دیو

   

کلواکرتی ۔21جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایسے وقت میںجبکہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طورپر ایک وقت میں تین ماہ کیلئے راشن چاول فراہم کررہی ہیں تو کچھ راشن ڈیلرس ٹائم ٹیبل پرعمل نہ کرکے لوگوںکو پریشانی میںڈال رہے ہیںاورمستحقین کو باربار لوٹ رہے ہیں۔ کلواکرتی ٹائون بی جے پی کے صدرگنوجوبابی دیونے کلواکرتی آرڈی او سرینوکوایک عرضی پیش کی تاکہ اس بات کویقینی بنایاجائے کہ راشن ڈیلرس ٹائم ٹیبل پرعمل کریں۔ اس موقع پران کاکہناتھا کہ جب راشن چاول دیا جاتا ہے تو مستحقین کو رسیدیں نہیں دی جاتیں۔ آخری مستحق تک راشن چاول پہنچانے کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ چونکہ اس مہینے کی 30تاریخ آخری دن ہے اس لیے اس دن ممل طورپر کھلارکھنے کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔